پی سی بی فیصلوں پرشاہد آفریدی اور شعیب ملک کی شدید تنقید

پاکستان کرکٹ میں حالیہ فیصلوں اور ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پرسابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے سوالات اٹھا دیئے۔قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ پاکستان کرکٹ میں حالیہ فیصلے سمجھ سے باہر ہیں، متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی سمجھ سے بالاتر ہے،انگلینڈ میں ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی 20 کھلاڑیوں کو شامل کیاگیا،آخر یہ کیسی سوچ اور حکمتِ عملی ہے؟سابق کپتان نے سوال اٹھایا کہ کوچ کوصرف پانچ ٹیسٹ میچز کے بعد کیوں ہٹایا گیا،جبکہ تجربہ کار سلیکٹرز کی جانب سے کیے گئے فیصلے بھی حیران کن ہیں۔دوسری جانب شعیب ملک نے ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ سے ڈراپ کیے گئے کھلاڑی اب بھی قومی کرکٹرز ہیں اور انہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔شعیب ملک نے کہا کھلاڑیوں کوپہلی فلائٹ سے واپس بھیج دیا گیاجیسے الفاظ بے عزتی کے مترادف ہیں، احتساب ان لوگوں سے شروع ہوناچاہیے جنہوں نے سسٹم خراب کیا،بینچ پر بیٹھنے یا صرف 2،3 ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں سے احتساب نہیں ہونا چاہیے۔مزیدکہاکہ احتساب دورہ مکمل ہونے کیبعد ہونا چاہیے،دورے کے دوران نہیں،ہرخراب میچ کے بعد کھلاڑیوں کوذہنی دبائو سے نہیں گزرناچاہیے،کیونکہ مسلسل سوشل میڈیا دبا ئوسے کھلاڑیوں کے ذہنوں میں ناکامی کا خوف بیٹھ سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed