بلوچستان میں کسٹمز ویئر ہائوس پر دہشتگردوں کا حملہ،7اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع پشین میں زیارت کراس کے مقام پر قائم کسٹمز ویئر ہائوس اور چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے اچانک حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں کسٹمز اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے سات اہلکار شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ کرنے کے بعد ویئر ہائو س کے احاطے میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی جس سے وہاں شدید افراط تفری پھیل گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرا ئو میں لے کر ریسکیو کارروائیاں شروع کر دیں۔پولیس حکام نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دہشت گردوں نے ویئر ہائوس میں موجود گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا تھا، تاہم فائر برگیڈ اور پولیس کی فوری اقدامات کے باعث گاڑیوں میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی سپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed