دروش میں چترال فٹ بال لیگ کا باقاعدہ ہوگیا ہے۔ افتتاحی میچ کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لوئر چترال عبدالسلام تھے۔افتتاحی تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس ،پاک فوج اور متعلقہ اداروں کے افسران سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔لیگ میں پاکستان بھر سے نامور اور ٹاپ فٹ بال ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جو چترال میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو مثبت و صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔







