پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع

پاکستان میں فری لانسنگ مارکیٹ تیزی سے ابھر رہی ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی 2.5 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا امکان ہے۔پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کے بانی اور چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق پاکستان دنیا کی چوتھی ابھرتی ہوئی فری لانسنگ مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے، گزشتہ مالی سال پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن 1.76ارب ڈالر ریکارڈ کی گی تھی جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی پہلے ماہ جولائی میں پاکستانی فری لانسرز نے 17ملین ڈالر کی برآمدی آمدن حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت نے پاکستانی فری لانسرز کی اس کامیابی کا جشن منانے کیلئے 29اگست کو گورنر ہاس کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے، جہاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکشین مس شزہ فاطمہ خواجہ پاکستانی فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گی۔انہوں نے حکومت سے یو ٹیوب پر فعال تعلیمی پلیٹ فارمز پر عائد 5فیصد ٹیکس سے استثنی دینے یا اسے ایک فیصد کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ تفریحی اور تعلیمی پلیٹ فارمز کو ایک ہی کٹیگری میں رکھنا درست نہیں۔ابراہیم امین نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز کی تعداد 30 لاکھ سے زائد ہے اور حکومت کی معاون پالیسیوں کے نتیجے میں اس تعداد میں مزید اضافہ ممکن ہے جو پاکستانی آئی ٹی خدمات کی آمدن میں بھی مزید اضافے کا باعث بنے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed