ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے قدوس آباد میں نامعلوم افراد نے گھر کی دہلیز پر نوجوان قتل کر دیا، فائرنگ کے اس واقعہ میں مقتول کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی۔پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی، مقامی ذرائع کے مطابق محمد احمد ایک فارماسیوٹیکل کمپنی میں ملازمت کرتا تھا اور اپنے والدین کا اکلوتا سہارا تھا۔ذرائع کے مطابق محمد احمد اپنے گھر پر موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر کے دروازے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔گھر کی دہلیز پر نوجوان قتل ہونے کے اس واقعہ پر پولیس نے مختلف پہلوں سے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم فوری طور پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت اور واقعے کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کے محرکات کا تعین کرنے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔







