امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیوں کی دھمکی اور ساتھ دینے والوں کو بھی دباو میں لانے کی کوششیں رائیگاں، چین نے امریکی دبائو مسترد کردیا۔چین نے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک اور اداروں کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی پر واشنگٹن کے دبا کی حکمت عملی پر شدید رشعمل دیا ہے۔چینی حکام نے کہا ہے کہ پابندیاں اور دبا مسائل کا حل نہیں، تمام فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایران کے معاملے پر سیاسی و سفارتی طریقہ کار کو ترجیح دیں۔چین نے واشنگٹن کی جانب سے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک اور اداروں کو پابندیوں کی دھمکی دینے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی دبا اور پابندیاں مسئلے کا حل نہیں ہیں۔بیجنگ نے تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسئلے کا حل تلاش کریں۔ایران ایک بار پھر امریکا اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے مرکز میں آگیا ہے۔امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی دبا بڑھانے کی کوششوں کے برعکس چین نے پابندیوں اور یک طرفہ دبا کی مخالفت کرتے ہوئے سفارتی حل پر زور دیا ہے۔ایران کے حوالے سے واشنگٹن اور بیجنگ کے مختلف مقف خطے میں جاری کشیدگی کے ساتھ ساتھ دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کو بھی نمایاں کر رہے ہیں۔







