باجوڑ میں دو مختلف فائرنگ کے واقعات، قبائلی رہنما سمیت دو افراد قتل’ضلع باجوڑ میں دو مختلف فائرنگ کے واقعات میں قبائلی رہنما سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تحصیل ماموند کے علاقے سیوئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما ملک مظروف کو قتل کردیا۔دوسرے واقعے میں تحصیل سلارزئی کے علاقے ماندل میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے علیم خان نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق علیم خان پتھری کے درد کے باعث قریبی ڈاکٹر کے پاس درد کا انجکشن لگوانے کیلئے گھر سے نکلا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔دونوں واقعات کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فائرنگ کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔







