مسلم لیگ لائرزونگ کا اہم اجلاس،تنظیم سازی کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کا ایک انتہائی اہم اجلاس پشاور ہائی کورٹ بار روم میں چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں عثمان خان ترلاندی، جہانگیر خان، خواجہ عماد، انجم دورانی، داد خان، کاشف خان ترکیے، اویس علی، محمد معراج، محمد ارشد، رئوف غوری، محی الدین، جمروز خان آفریدی سمیت دیگر سینئر وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اجلاس کے ایجنڈے کے مختلف نکات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پاکستان کا 79واں یومِ آزادی بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں 12 اگست 2026، بروز بدھ، صبح 11 بجے پشاور ہائی کورٹ بار میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوگی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و محنت و افرادی قوت جناب چوہدری سالک حسین ہوں گے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی قائدین، سابق وفاقی وزرا ڈاکٹر محمد امجد، نیلوفر بختیار اور ملک غلام مصطفی سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما اور معزز مہمان بھی شرکت کریں گے۔ بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں بھرپور کرداراجلاس میں آنے والے بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کی جانب سے بھرپور اور منظم انداز میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے لیے پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کو وکلا کے درمیان ایک مضبوط، منظم اور مثر قوت کے طور پر سامنے لایا جائے گا۔اس سلسلے میں ایک خصوصی انتخابی رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جو دیگر لائرز فورمز کے ساتھ انتخابی اتحاد اور مشاورت کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے قائدین کو پیش کرے گی۔ حتمی مشاورت کے بعد بار ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ اپنے امیدواروں کی بھرپور حمایت اور منظم انداز میں انتخابی کردار ادا کرے گا۔ ملکی، صوبائی، ضلعی و تحصیل سطح پر تنظیم سازیاجلاس میں پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ کی ملکی، صوبائی، ضلعی اور تحصیل سطح پر تنظیم سازی کو مزید مثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔وکلا کو ایک مضبوط اور منظم پلیٹ فارم پر متحد کرنے کے لیے ممبر سازی مہم شروع کرنے اور تنظیم کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے سمیت متعدد اہم تنظیمی فیصلے کیے گئے۔ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی تعاون کا خیرمقدماجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین اجتماعی دفاعی تعاون کے معاہدے پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے امتِ مسلمہ کے اتحاد، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کیا اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ سانحہ کوئٹہ کے شہدا کو خراجِ عقیدتاجلاس میں 8 اگست 2016 کے سانحہ کوئٹہ کے شہید وکلا کی یاد میں خصوصی ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا گیا۔ شرکا نے شہدا کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان جناب چوہدری شجاعت حسین کی صحتیابی، سلامتی اور درازیِ عمر کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ چیف آرگنائزر کا شرکا سے اظہارِ تشکراجلاس کے اختتام پر چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ محمد حبیب قریشی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے صوبائی صدر جناب انتخاب خان چمکنی سمیت تمام معزز مہمانوں، سینئر وکلا اور شرکا کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ لائرز ونگ آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار، قانون کی حکمرانی اور وکلا کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور اور مئوثر کردار جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed