ملک بھر میں فی تولہ سونیکی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10گرام سونیکی قیمت9688 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہوگئی۔عالمی بازارمیں سونیکی قیمت113 ڈالر اضافے سے 4268 ڈالر فی اونس ہے۔







