پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایران امریکہ ممکنہ مذاکرات سے دنیا بھرکی گولڈ مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی،پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 10000 روپے مہنگا ہوکر437936 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 8573 روپے بڑھ کر 375459 روپے ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت 273 روپے بڑھ کر 6624 روپے ہوگئی ،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 100 ڈالرمہنگا ہو کر فی اونس سونا 4155 ڈالر کا ہو گیا۔







