جاپان میں شدیدگرمی سے ٹوکیو کے چڑیا گھر میں ہیٹ سٹروک کے باعث تین شیرہلاک ہوگئخے۔ 1964 میں اس پارک میں شیروں کی آمد شروع ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے ۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو کی میٹروپولیٹن حکومت اور ٹوکیو زولوجیکل پارک سوسائٹی نے بتایا کہ 3، 11 اور 15 سال عمر کی تین مادہ شیروں کی اموات دارالحکومت کے مغربی نواحی علاقے ہینو میں واقع تاما زولوجیکل پارک میں 28 جولائی سے دو اگست کے درمیان ہوئیں پوسٹ مارٹم میں تینوں کے جسم میں شدید پانی کی کمی اور متعدد اعضا کے ناکارہ ہونے کے شواہد ملے، تاہم چڑیا گھر کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ کا تعین لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے وسط میں درجہ حرارت بڑھنے کے بعد پارک کے 16 میں سے 10 شیروں کو علاج کی ضرورت پیش آئی 18 جولائی کو نگہداشت کرنے والے عملے نے پہلے دو شیروں کا بھوک کم ہونے پر علاج شروع کیا، تاہم چند ہی دنوں میں یہی علامات دوسرے شیروں میں بھی ظاہر ہو گئیں بعض شیر کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں رہے. بتایا گیا ہے کہ عملے نے پنکھوں اور پانی کے چھڑکا سے جانوروں کو ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کی اور انہیں ادویات بھی دیں ان کی حالت بگڑنے پر 23 جولائی کو شیروں کا احاطہ عوام کے لیے بند کر دیا گیا ایک شیرنی اور دو نر شیر اب بھی زیر علاج ہیں، جبکہ پارک نے یہ نہیں بتایا کہ یہ حصہ دوبارہ کب کھولا جائے گا چڑیا گھر کی نمائندہ میوا کوساکا نے نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا گذشتہ سال بھی گرمی زیادہ تھی لیکن ہمارے کسی شیر کی حالت اس طرح خراب نہیں ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ پارک میں 1964 سے شیروں کی افزائش اور نمائش کی جا رہی ہے جولائی تک یہاں 16 شیر موجود تھے، جن میں پانچ نر اور 11 مادہ شیر شامل تھے، جن کی عمریں ایک سے 20 سال کے درمیان تھیں. ادھر جاپان کی فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے آفت قرار دیا ہے حالانکہ وہ عموما یہ اصطلاح زلزلوں اور سمندری طوفانوں کے لیے استعمال کرتی ہے بعض شہروں میں ایسے دن ریکارڈ کیے گئے جنہیں انتہائی سفاک گرمی والے دن قراردیا گیا یعنی جب درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جائے 20 سے 26 جولائی کے درمیان گرمی سے متعلق بیماریوں کے باعث 18 ہزار 591 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 45 افراد جان کی بازی ہار گئے ان میں تقریبا 58 فیصد مریضوں کی عمر 65 سال یا اس سے زیادہ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تمام صوبوں میں ٹوکیو میں ایسے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی جاپان میں 25 جولائی تک مسلسل پانچ دن درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا جو اس نوعیت کے ریکارڈ رکھے جانے کے بعد سب سے طویل سلسلہ ہے جاپان کے محکمہ موسمیات نے اتوار کو جاپان کے 47 میں سے 30 صوبوں میں ہیٹ سٹروک کے انتباہات جاری کیئے تھے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت اس ہفتے میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے اور جنوب مغربی شہر ہیتا میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔







