برطانیہ میں یومیہ 2لاکھ پائونڈ کا پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد برطانیہ میں یومیہ تقریبا 2 لاکھ پانڈ کا پیٹرول چوری ہونے لگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض ڈرائیور گاڑی میں پیٹرول ڈلوا کر بغیر ادائیگی چلے جاتے ہیں، پیٹرول کی قیمتوں کے اضافے کے بعد پیٹرول چوری کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 27 پنس اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس فی لیٹر اضافہ ہوا۔پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پمپ عملے سے بدسلوکی کے واقعات بھی بڑھ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed