جنوبی وزیرستان میں دھماکہ ‘ مفتی جان میر مستی خیل جاں بحق

نامعلوم افراد نے مفتی جان میر مستی خیل کو بم دھماکے سے اڑا دیا، اسپتال منتقل ہونے سے پہلے دم توڑ گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے مرکزی شہر وانا کے سپر مارکیٹ کے نچلے فلور میں زوردار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں مفتی جان میر مستی خیل شدید زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق زخمی مفتی جان میر کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد بازار میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ متعدد دکانداروں نے قریبی مراکز بند کرکے محفوظ مقامات کا رخ کر لیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان میں گزشتہ عرصے سے ٹارگٹ کلنگ، بم دھماکوں اور کواڈ کاپٹر ڈرون حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث بے گناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ ان واقعات سے علاقے میں بسنے والے عوام شدید خوف، اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed