محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا میں ڈینگی کیسز کی تعداد 250 ہو گئی لیکن ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ بیان کے مطابق پشاور ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں رواں سال ڈینگی کے 134 کیسز کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صوبے کے اضلاع میں گھروں، پانی کے کنٹینرز اور دیگر مقامات کا معائنہ کیا گیا اور 1 ہزار 488 مقامات پر پانی میں پایا گیا ڈینگی کا لاروا تلف کر دیا گیا۔







