ویلج کونسل باگو بانڈہ میں جنازہ گاہ روڈ کا افتتاح کردیاگیا

سابق صوبائی وزیر و رکنِ صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے ویلج کونسل باگو بانڈہ میں جنازہ گاہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جس سے مقامی آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما الیاس خان طورو، حاجی نورگل مہمند اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد 5 اگست کو پشاور میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جہاں ظاہر شاہ طورو نے حلقہ پی کے 57 سے ہزاروں کارکنوں کی شرکت اور جلسے کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed