باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر سے ملاقات

باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر اظہار الحق کی قیادت میں ایک وفد نے عنایت کلے بازار کے صدر عمران ماہر سے ان کے دفتر، عنایت کلے بازار، میں ملاقات کی۔
وفد میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری زبیر خان، آفس سیکرٹری حسین احمد اور امیر اقبال بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے ضلع باجوڑ میں کرکٹ اور دیگر مثبت کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے اپنے وژن اور مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر صدر عنایت کلے بازار عمران ماہر نے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہ ان شاء اللہ تاجر برادری نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کے لیے باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، اور ہر ممکن تعاون و خدمت کے لیے ہمیشہ حاضر ہوگی۔ملاقات کے اختتام پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع باجوڑ میں سماجی خدمات، فلاحی سرگرمیوں اور دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کے اعتراف میں عمران ماہر کو تعریفی سند پیش کی گئی۔صدر عمران ماہر نے اس اعزاز پر باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن کے وفد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعتماد کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیا اور آئندہ بھی عوامی خدمت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔باجوڑ کرکٹ ایسوسی ایشن نوجوانوں کے روشن مستقبل، کھیلوں کے فروغ اور باجوڑ میں مثبت سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے تمام سماجی، تجارتی اور عوامی حلقوں کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed