خیبرپختونخوا عملًا لاوارث، عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں’ ایمل ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ عملًا لاوارث ہو چکا ہے، عوام دہشت گردوں کے رحم و کرم پر ہیں جبکہ حکمران اقتدار کی سیاست میں مصروف ہیں۔اپنے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا میں چار مختلف دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں عام شہریوں اور متعدد پولیس اہلکاروں کی جانیں گئیں، تاہم حکمرانوں کے پاس مذمتی بیانات کے علاوہ کوئی موثر حکمت عملی نظر نہیں آتی۔انہوں نے سوات، ہنگو، پشاور کے علاقے **متنی** میں پولیس پر حملوں اور وزیرستان میں مسجد پر مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔اے این پی سربراہ نے کہا کہ یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ان کے بقول حکمرانوں کا کام صرف مذمت کرنا نہیں بلکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ایمل ولی خان نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت اپنی سیاسی سرگرمیوں جبکہ وفاقی حکومت دیگر سیاسی معاملات میں مصروف ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام بدامنی کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف واضح ریاستی پالیسی نہ ہونے اور حکمرانوں کی نااہلی نے دہشت گرد عناصر کو دوبارہ منظم ہونے کا موقع فراہم کیا ہے، اگر ریاست نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں۔سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کا دہشت گردی کے خلاف مقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور پارٹی امن، جمہوریت اور پختون وطن کے دفاع کی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed