ہیڈ اف پاکستان ٹی وی انگلش چینل عادل شاہ زیب نے پی ٹی وی پشاور سینٹر کا دورہ کیا جہاں جنرل منیجر ابراہیم کمال نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں پی ٹی وی پشاور سینٹر کی مجموعی کارکردگی اور علاقائی زبانوں میں نشر کیے جانے والے معیاری پروگراموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ عادل شاہ زیب نے ان پروگراموں کو بھرپور انداز میں سراہتے ہوئے ادارے کی پیشہ ورانہ کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا کہ، ان شا اللہ، بہت جلد پاکستان ٹی وی اپنی نشریات پشاور سے بھی شروع کرے گا، جو علاقائی زبانوں، ثقافت اور قومی یکجہتی کے فروغ کی جانب ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ثابت ہوگی۔







