بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا

شعیب جمیل

ایڈیشنل سیشن جج پشاور انعام اللہ خان نے تکرار پر بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار شوہر کو جرم ثابت عمرقید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی،مدعی مقدمہ کی جانب کیس کی پیروی عبدالغفورخان ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق مقتول خاتون (ا) نے مجروح حالت میں تھانہ بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ گھر میںموجود تھے کہ اس دوران اس کی اپنے شوہر غلجے ولدسلیم کے ساتھ کسی بات پر تکرار شروع ہوئی جس پر اسکے شوہر نے طیش میںآکر اس پر فائرنگ کردی جس کے بعد مجھے میرے بیٹے عارف نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیابعدا زیں خاتون زخموں کی تاب نہ لاکر جابحق ہوگئی ، پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ملزم کی گرفتار ی کے بعد تفتیش مکمل ہونے پر چالان عدالت میں جمع کرادیاگیا،جس کے بعد ملزم کاٹرائل شروع ہوا، گزشتہ رو ز ملزم کا ٹرائل مکمل ہوا،عدالت نے تمام گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر ملزم کو جرم ثابت ہونے عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی جبکہ جرمانہ کی عد م ادائیگی کی صورت میں ملزم مزید چھ ماہ قید کی جیل میںگزارے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed