ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا محمد انصار اللہ خلجی نے چارج سنبھال لیا

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے محکمہ اطلاعات و تعلقاتِ عامہ میں حالیہ انتظامی تبدیلیوں کے بعد گریڈ 19 کے سینئر افسر محمد انصار اللہ خلجی نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبر پختونخوا کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے اپنے دفتر میں سرکاری امور کا آغاز کیا، جہاں محکمہ اطلاعات کے افسران، عملے، صحافیوں اور مختلف شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کرکے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن (ایچ آر ایم)کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محمد انصار اللہ خلجی، جو اس سے قبل پریس رجسٹرار کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، کو سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل اطلاعات و تعلقاتِ عامہ خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری سابق ڈائریکٹر جنرل عمران خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمل میں لائی گئی۔محمد انصار اللہ خلجی کا شمار محکمہ اطلاعات کے تجربہ کار، پیشہ ور اور باصلاحیت افسران میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات میں مختلف اہم انتظامی اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھائی ہیں اور میڈیا، سرکاری اطلاعات کی موثرترسیل اور عوامی روابط کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ محکمہ اطلاعات کے افسران نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، میڈیا کے ساتھ روابط اور عوام تک حکومتی معلومات کی بروقت فراہمی کے نظام کو مزید مثر بنایا جائے گا۔چارج سنبھالنے کے موقع پر مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے بھی ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سے ملاقاتیں کیں۔ ا

س موقع پر روزنامہ کسوٹی یڈیرہ اسماعیل خان کے بیورو چیف عطا الرحمن ابوشان نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات محمد انصار اللہ خلجی سے ملاقات کی، انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور محکمہ اطلاعات اور میڈیا کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔دریں اثناء روزنامہ کسوٹی کے ایڈیٹر امجد عزیز ملک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے ممتاز صحافی عطا الرحمن نے سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا مطیع اللہ خان سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران محکمہ اطلاعات کی کارکردگی، صحافی برادری کو درپیش مسائل، میڈیا اور حکومت کے درمیان موثر رابطوں کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات نے صحافیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت آزادی اظہار کے فروغ، ذمہ دار صحافت اور اطلاعات کی بروقت فراہمی کے لیے میڈیا کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر شرکا نے اس امید کا اظہار کیا کہ محکمہ اطلاعات کی نئی قیادت اور انتظامی ٹیم کی مشترکہ کاوشوں سے حکومتی اطلاعات کی ترسیل، عوامی آگاہی اور میڈیا کے ساتھ روابط کے نظام کو مزید مثر، شفاف اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed