امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے جنازے پر لوگوں کو روتے دیکھ کر حیران رہ گئے۔امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کی بڑی تعداد پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو خامنہ ای کیلئے روتا دیکھ کر حیران ہوں، سمجھتا تھا ایرانی ان سے نفرت کرتے ہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ اگر چاہتے تو خامنہ ای کے جنازے میں موجود تمام افراد کو نشانہ بنا سکتے تھے لیکن ایسا نہیں کروں گا کیونکہ اس صورت میں مذاکرات کیلئے کوئی فریق باقی نہیں رہے گا۔ علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔واشنگٹن کے نیشنل مال میں منعقدہ سیلوٹ ٹو امریکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی اور حالیہ امریکی اقدامات کا دفاع کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آپ وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے ختم کر دیا







