افغان طالبان نے ٹریفک اور بارڈر پولیس کا نام شرطہ رکھ دیا

افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹریفک اور بارڈر پولیس کا نام تبدیل کر کے شرطہ رکھ دیا ۔ بی بی سی رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت کی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سپریم لیڈر ملا ہبت اللہ اخوندزادہ کے سرکاری فرمان کے مطابق کیا گیا ہے جس میں غیر ملکی اور اجنبی اصطلاحات کے خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔عربی اصطلاح شرطہ کا مطلب پولیس ہے اور سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک میں پولیس کے لئے یہ اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔اس سے پہلے تین مئی کو اخوندزادہ کی ہدایت پر ریاستی اداروں کے ناموں سے انگریزی لفظ نیشنل ہٹانے کا حکم دیا گیا تھا۔اس کے بعد متعدد سرکاری محکموں نے اس لفظ کا استعمال ترک کر دیا تھا۔ مثال کے طور پر وزارت قومی دفاع کا نام تبدیل کر کے وزارت دفاع رکھ دیا گیا۔ نیشنل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا نام تبدیل کر کے جنرل ڈائریکٹوریٹ پروٹیکشن رکھ دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed