امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

قطر میں امریکا اور ایران کے مذاکرات میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں فریقین نے جلد اگلے دور کی بات چیت پر آمادگی ظاہر کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قطر اور پاکستان کے ثالثوں نے دوحہ میں امریکی اور ایرانی مذاکرات کاروں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سے متعلق امور پر مثبت پیش رفت ہوئی۔مذاکرات میں لیک لوسرن سربراہی اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا گیا اور مختلف اہم نکات پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد مذاکرات کی نئی تاریخ طے کی جائیگی، فریقین نے آئندہ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔دوسری جانب قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم دونوں ممالک نے آئندہ دور کی بات چیت ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے بعد دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق سابق سپریم لیڈر کی نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق مرکزی تقریبات 7 جولائی کو قم میں منعقد ہوں گی۔رپورٹس کے مطابق صبح 5 بجے مقامی وقت کے مطابق جنازے کی نماز ادا کی جائے گی، جس کی امامت ایران کے ایک سینئر شیعہ عالم کریں گے۔ دریں اثناء امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امریکہ میں صحافیوں کو بتایا کہ بات چیت میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ٹریفک سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔جے ڈی وینس نے کہا کہ ظاہر ہے ہم جوہری مسئلے کے حوالے سے فکرمند ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed