وزیر اعظم اورفیلڈ مارشل آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف جمعہ کوایک روزہ دورے پر ایران پہنچے۔وزیرِاعظم شہباز شریف شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ اسپیکر ایاز صادق، اسحاق ڈار، عطاء اللّٰہ تارڑ، بلاول بھٹو زرداری، نیئر حسین بخاری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی ہیں۔اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے،وزیرِ اعظم برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ بھی کریں گے۔بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف دورہ ترکیہ کے لیے تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔ دریں اثناء فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے ایران پہنچے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایران پہنچنے پر سینئر ایرانی حکام نے استقبال کیا۔شہید رہبرِ انقلاب کے جنازے سے متعلق قومی کمیٹی کے سیکرٹری علی اکبر پور جمشیدیان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ (آج)ہفتہ 4 جولائی سے شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے جنازے سے متعلق عوامی رسومات کا آغاز ہو گا، عیدگاہ امام خمینی کے دروازے عوام کے لیے (آج) ہفتہ کی صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے، جس کے بعد عوام شہید رہبر انقلاب کے جسد پاک کا آخری دیدار کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب گارڈز کے بریگیڈیئر جنرل علی اکبرپور جمشیدیان نے بتایا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عیدگاہ امام خمینی تہران میں شہید رہبراورکنبے کے شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائیگی، 6 جولائی کو تہران میں شہید رہبرکے جنازے کے جلوس کا اہتمام کیا گیا ہے، 6 جولائی کو جنازے کے جلوس میں ملک اوربیرون ملک کے عوام شرکت کریں گے۔ دوسری جانب امریکی و اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے نماز جنازہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی جائے گی جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی مندوبین کے ساتھ ایک کروڑ افراد کی شرکت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کے جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے تہران منتقل کر دیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ گرینڈ مسلہ کمپلیکس میں ادا کی جائے گی۔شہید سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد قم، نجف اور کربلا لیکر جایا جائے گا اور پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے خاتم الانبیا بریگیڈ نے خبردار کیا کہ اسرائیل یا امریکا نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ کیا تو ایرانی جواب نہایت سخت ہوگا۔خاتم الانبیا بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ مخالفین شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملے سے پہلے دو بار سوچ لیں۔آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ تہران میں ادا کی جائے گی جس میں کئی سربراہان مملکت سمیت 100 ممالک کے مندوبین شریک ہوں گے۔ نماز جنازہ کے بعد جسد خاکی تہران سے قم پھرنجف اورکربلا لے جایا جائے گا پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ جلوس جنازہ میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed