عامر خان اتوار کو تیسری بار دولہا بنیں گے

بالی ووڈ سپرسٹار عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سے5 جولائی اتوار کو ایک سادہ اور نجی تقریب میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی سیریز کی اسکریننگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ شادی میرے گھر پر ہو گی اور اس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔عامر خان نے کہا کہ 5 جولائی ہمارے لیے بہت خاص دن ہے، ہم گھر پر ہی ایک چھوٹی سی گھریلو تقریب رکھ رہے ہیں، آپ سب سے ہماری خوشیوں اور نئی زندگی کے لیے دعاں کی درخواست ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں دونوں کی سابقہ شادیوں سے ہونے والے تمام بچے بھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ یہ عامر خان کی تیسری شادی ہو گی، اس سے قبل انہوں نے رینا دتہ سے 1986 میں اور بعد ازاں فلم ساز کرن رائو سے 2005 میں شادی کی تھی، تاہم دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed