مسجدالحرام میں ہزاروں من عرق گلاب اور آب زمزم سے غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی۔مسجدالحرام میں غسل کعبہ کی روح پرور سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غیرملکی سفارت کار، او آئی سی اراکین، علما مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔غسل کعبہ کی سالانہ تقریب میں خادم الحرمین الشریفین کی نیابت کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل نماز فجر کے بعد غسل کعبہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔اس دوران زائرین کی محدود تعداد طواف میں مصروف رہی جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔اس کے علاوہ کسوہ کی حفاظت کے پیش نظر غسل کے عمل کے دوران کعبہ کے دروازے کے پردے کو اٹھا دیا گیا تھا تاکہ کعبہ کے اندر باآسانی رسائی حاصل کی جاسکے۔







