وینزویلا کے زلزلے میں 10ہزار اموات کا خدشہ

اقوام متحدہ حکام نے وینزویلا میں زلزلے سے 10 ہزار اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کاراکس میں موجود اقوام متحدہ عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دو زلزلوں سے ڈھائی ہزار عمارتیں متاثر اور منہدم ہوئیں۔اقوام متحدہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ دونوں زلزلوں سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بتائی گئی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔یو این عہدیدار نے کہا کہ ہم 10 ہزار لاشوں کے لیے تھیلے حاصل کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکی جیولوجیکل سروے بھی ہلاکتیں دس ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان تک ہونے کا خدشہ ظاہر کر چکا ہے۔مقامی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 1719 ہوگئی ہے، 5 ہزار 34 زخمی اور 15 ہزار 866 افراد بے گھر ہوگئے۔ہلاکت خیز زلزلے کے ایک سو چھ گھنٹوں بعد 21 سالہ شخص زندہ نکال لیا گیا، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے چین کا 14 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی امداد بھیجنے کا اعلان، یونیسیف کے مطابق 18 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed