بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا

انسداد دہشتگردی عدالت نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی)کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنا دی۔کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملزمان کو سماعت میں پیش کیا۔ عدالت نے ماہ رنگ بلوچ کے ساتھی رہنما صبغت اللہ کو بھی عمر قید کی سزا سنائی۔ دونوں ملزمان پر احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام تھا۔استغاثہ کے مطابق گوادر میں ہونے والے ایک احتجاج کے دوران سیکیورٹی اہلکار شبیر ایک مظاہرے کے دوران پتھر لگنے سے ہلاک ہوا تھا۔ جس کی ذمہ داری ریاست نے ماہ رنگ بلوچ اور ان کے ساتھیوں پر عائد کی۔مقدمے کے دوران دونوں رہنماں کو باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا اور انہیں اس واقعہ کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ مقدمہ مارچ 2025 میں پیش آنے والے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد شروع ہونے والی کارروائیوں کے سلسلے سے جڑا ہوا ہے۔تحقیقات کے مطابق حملے کے بعد کوئٹہ سول ہسپتا ل کے مردہ خانے سے مبینہ طور پر کچھ لاشیں نکالنے کے واقعہ پر بھی قانونی کارروائی کی گئی جس کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج ہوئے۔دوسری جانب بلوچستان میں انسانی حقوق کی صورتحال، جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت کارروائیوں کے الزامات کے حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے طویل عرصے سے احتجاجی تحریک جاری ہے، جس کے دوران متعدد بار لانگ مارچ اور مظاہرے کیے گئے ہیں۔یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت چلایا گیا، جبکہ عدالتوں میں ایسے مقدمات میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed