شہری کے قتل کیلئے خیبرپختونخوا سے آئے 4اجرتی قاتل گرفتار

راولپنڈی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری کو قتل کرنے کیلئے دوسرے صوبے سے آئے 4 اجرتی قاتل گرفتار کر لئے ۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق اجرتی قاتل گینگ نے 50 لاکھ روپے (سپاری) کے عوض شہری کو اغوا کر کے قتل کرنے کا پلان کیا تھا۔ اجرتی قاتل گینگ سے اسلحہ، 4 لاکھ روپے اجرت کی رقم(سپاری) اور دو کاریں برآمد کی گئیں۔اجرتی قاتل گینگ کے زیر استعمال گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگائی گئیں تھیں، اجرتی قاتل گینگ کے بینک اکانٹ میں ٹرانسفر رقم (سپاری) عدالتی پراسس کے بعد برآمد کی جائے گی۔گینگ کے پی کے میں دہشت گردی، قتل، منشیات اور اسلحہ جیسے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ شہری کو موقع پر قتل کرنے کی اجرت (سپاری) 20 لاکھ روپے اور اغوا کرکے ہری پور پہنچانے کی اجرت 50 لاکھ روپے طے ہوئی۔نصیر آباد پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا جبکہ گاڑی کو جعلی نمبر پلیٹ لگائی گئی تھی۔تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا گیا تو ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اجرتی قاتل گینگ سے ہے اور ایک شہری کی سپاری لے کر 3 ساتھیوں کے ساتھ راولپنڈی آیا ہے، ملزم کے تین دہگر ساتھیوں کو گرفتار کرکے ان کے زیر استعمال گاڑی اور اسلحہ بھی قبضہ پولیس میں لی گئیں۔گینگ نے انکشاف کیا کہ ہری پور کے پی کے سے ایک شخص نے راولپنڈی میں ایک شہری کو قتل کرنے کی سپاری دی تھی، سپاری دینے والے شخص کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر قانونی پراسس کا آغاز کیا گیا ہے۔ اجرتی قاتلوں کے گینگ کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اجرتی قاتلوں کے گینگ کو گرفتار کر کے شہری کی قیمتی جان بچانے پر ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed