اسرائیل کا لبنان میں عائد تمام جنگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری نازک جنگ بندی کے درمیان شمالی سرحدی علاقوں پر عائد تمام جنگی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح 6 بجے سے سرحدی محاذ سے متصل علاقوں میں نافذ تمام پابندیاں ختم کی جارہی ہیں ۔ اس اعلان کے بعد شمالی علاقوں میں معمولاتِ زندگی کی بحالی اور شہری سرگرمیوں کی مکمل بحالی کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔تاہم جنگ بندی کے باوجود لبنان میں کشیدگی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز لبنان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق شمالی سرحدی علاقوں سے پابندیوں کا خاتمہ جنگ بندی پر اسرائیلی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے تاہم حالیہ ہلاکتیں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ سرحدی صورتحال اب بھی غیر یقینی اور حساس ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ایران اور خطے میں مزاحمتی تحریکوں کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور امریکی و اسرائیلی منصوبے کی ناکامی کے بعد ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ ۔شیخ نعیم قاسم نے لبنانی مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ایران مزید مضبوط ہو کر ابھرا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے بڑی قربانیاں دینے کے باوجود یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا۔ قبل ازیں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہناتھا ہے کہ اسرائیلی فوج شمالی اسرائیل کے تحفظ کیلئے جب تک ضروری ہوا تب تک جنوبی لبنان میں موجود رہے گی۔ حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed