کوہاٹ میں فائرنگ اور ٹریفک حادثات، تین افراد جان سے گئے

کوہاٹ اور گردونواح میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تحصیل گمبٹ کے علاقے تلکن سے تحصیل لاچی کے گاؤں مالگین کے رہائشی ثمین جان ولد عبدالحسن کی لاش برآمد ہوئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیںتاہم تھانہ گمبٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب کوہاٹ کے شہری علاقہ گارڈن کالونی میں دو ماہ قبل نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان رضا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔ مقتول کا تعلق سترسام کچئی سے بتایا جاتا ہے اور وہ گزشتہ دو ماہ سے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھا۔ادھر شاہ پور یونس خیل موڑ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان یاسر حمید ولد عیسیٰ خان سکنہ لعل گڑھی، موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed