صوابی کے نقاش خان نے فیفاورلڈ کپ میں بطور رضاکارخدمات شروع کردیں

صوابی کے شہری علاقے مانیری سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان نقاش خان نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں بطور والنٹیئر اپنی خدمات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ میکسیکو سٹی میں ڈیوٹی کے پہلے روز انہوں نے دنیا کے سب سے بڑے فٹبال ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ فیفا ورلڈ کپ جیسے عالمی ایونٹ کا حصہ بننا ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے۔ صوابی کی سرزمین سے شروع ہونے والا ان کا سفر آج اس مقام تک پہنچا ہیجہاں وہ دنیا بھر سے آنے والے شائقینِ فٹبال اور مختلف ممالک کے والنٹیئرز کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی یہ کامیابی نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ اگر انسان محنت، لگن اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جدوجہد کرے تو دنیا کا کوئی بھی پلیٹ فارم اس کی پہنچ سے دور نہیں رہتا۔نقاش خان نے اپنی کامیابی کو اپنے والدین، اساتذہ، دوستوں اور تمام خیرخواہوں کی دعاں اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ نقاش خان کی یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے نوجوان صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور انہیں مواقع ملیں تو وہ عالمی سطح پر اپنی مثبت شناخت قائم کر سکتے ہیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed