فٹبال ورلڈکپ 2026 میں سوئیڈن نے تیونس شکست دیدی ، آئیوری کوسٹ نے ایکواڈور کو 0-1 سے ہرا دیا جبکہ جاپان اور نیدرلینڈز کا مقابلہ 2-2 سے برابر رہا ۔فلاڈیلفیا میں کھیلے گئے میچ میںسوئیڈن کی جانب سے پہلے ہالف میں گول ایاری نے 7 ویں منٹ میں گول کیا اور تیونس کی جانب سے بھی ایک گول کیا گیا۔ دوسرے ہالف میں سوئیڈن کی جانب سے تیونس کے خلاف مزید 4 گول کیے گئے جس کے بعد سوئیڈن کو 5 گول کی برتری حاصل ہوئی۔بعد ازاں میچ کے اختتام تک سوئیڈن کو تیونس پر ایک کے مقابلے میں 5 گول کی برتری حاصل رہی۔ ادھر یفا ورلڈ کپ 2026 میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں آئیوری کوسٹ نے آخری لمحات میں گول کر کے ایکواڈور کو 0-1 سے شکست دے دی۔میچ کا فیصلہ کن لمحہ 90 ویں منٹ میں آیا جب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ونگر اماد دیا لو نے بطور متبادل میدان میں آ کر شاندار گول سکور کیا۔ولیفریڈ سنگو کی طاقتور رن کے بعد آنے والی گیند پر اماد نے بائیں پاں سے شاندار فِنش کرتے ہوئے گیند کو کونے میں پہنچا دیا جس نے پورے سٹیڈیم کا نقشہ بدل دیا۔ یہ شکست ایکواڈور کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئی کیونکہ ان کی 19 میچوں پر مشتمل ناقابل شکست اننگز کا سلسلہ بھی ختم ہو گیا جو تقریبا دو سال سے جاری تھا۔میچ کے دوران ایکواڈور نے کئی مواقع پیدا کیے اور تین بار گیند کراس بار سے ٹکرائی، جون یبوآہ اور ایلن منڈا کی کوششیں پہلے ہاف میں ناکام رہیں جبکہ تجربہ کار اسٹرائیکر اینر ویلنشیا بھی دوسرے ہاف میں پوسٹ سے محروم رہے۔دوسری جانب آئیوری کوسٹ نے بھی مواقع پیدا کیے اور نائس کے فارورڈ الیے واہی کی کوشش کراس بار پر لگ کر واپس آ گئی۔اگرچہ ایکواڈور نے زیادہ تر وقت دفاعی حکمت عملی اپنائی اور آئیوری کوسٹ کے حملوں کو روکے رکھا لیکن آخری لمحات میں اماد دیا لو کی شاندار انفرادی مہارت نے پورے میچ کا نتیجہ بدل دیا۔اس فتح کے ساتھ آئیوری کوسٹ نے گروپ ای میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے اور ناک آئو ٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔ ٹیکساس میں کھیلے گئے ایک اور دلچسپ اور ہائی پروفائل میچ میں جاپان نے نیدرلینڈز کے خلاف شاندار واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور جاپان کی ٹیموں کا کھیل دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے گول پر ابتدا سے ہی حملے کئے مگر پہلے ہاف میں کسی ٹیم کو کامیابی نہیں مل سکی۔دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں نیدرلینڈز کے اسٹار کھلاڑی اور کپتان ورجل وین ڈائیک نے گول کرکے ٹیم کو برتری دلادی، صرف چھ منٹ بعد ہی جاپان نے یہ خسارہ پورا کردیا، گول کیٹو ناکامورا نے کیا۔64ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے کرائی سینسیو نے گول کرکے پھر ٹیم کو سبقت دلادی، جاپان کی ٹیم نے خسارے میں جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر نیدرلینڈز پر دبا ڈالا مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں، یوں لگا کہ شاید یہ مقابلہ نیدرلینڈز کے حق میں ختم ہو گا مگر جاپان کے ڈیچی کامادا نے 89 منٹ میں گول کرکے سب کے اندازے غلط ثابت کردیئے، یوں جاپان اور نیدرلینڈز کا یہ میچ دو، دو گول سے برابری پر ختم ہوا۔







