ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے 139افراد کی عام معافی کا اعلان

ایران نے سزائے موت پانے والے 139 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی عدلیہ کے ترجمان علی اصغر جہانگیر نے کہا کہ ایران میں پہلی بار سزائے موت پانے والے کل 139 قیدیوں کو معاف کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سزائے موت پانے والے افراد کی معافی سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای کی منظوری سے دی گئی۔عدلیہ کے ترجمان اصغر جہانگیر نے کہا کہ ان افراد کے خلاف کوئی نجی شکایت کنندہ نہیں تھا اور نہ ہی ان کی سیکورٹی کے جرائم کی کوئی تاریخ تھی، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے بہتر رویے کی وجہ سے معافی کی شرائط پوری کیں، پشیمانی کا اظہار کیا اور جیل میں اصلاحاتی عمل سے گزرے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed