سپریم کورٹ کے اخراجات کیلئے7 ارب 44 کروڑ 7 لاکھ 54 ہزار روپے مختص

وفاقی بجٹ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے اخراجات کیلئے7 ارب 44 کروڑ 7 لاکھ 54 ہزار روپے مختص کردیے گئے۔بجٹ دستاویز کے مطابق سپریم کورٹ کے لیے مختص رقم تنخواہوں، الاونسز اور دیگر انتظامی اخراجات کی مد میں خرچ کی جائے گی۔دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال کے نظرثانی شدہ تخمینے کے مطابق سپریم کورٹ کے اخراجات 6 ارب 48 کروڑ 44 لاکھ 71 ہزار روپے تھے۔رواں سال وفاقی بجٹ میں عدالت عظمیٰ کے اخراجات کیلئے 7 ارب 44 کروڑ 7 لاکھ اور 54 ہزار روپے مختص کیے گئے ہیں، یوں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کے بجٹ میں 95 کروڑ 62 لاکھ 82 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 4 ارب 43 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آپریٹنگ اخراجات کیلئے 1 ارب 38 کروڑ 49 لاکھ روپے مختص ہیں۔دستاویز کے مطابق ریٹائرمنٹ فوائد کیلئے 26 کروڑ، گرانٹس اور سبسڈیز کی مد میں 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، اثاثوں کی مد میں 72 کروڑ، سول ورکس کے لیے 23 کروڑ، مرمت اور دیکھ بھال کے لیے 36 کروڑ 59 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed