لبیتم ایکسی لینس ایوارڈز کی پہلی 3 پوزیشنز پاکستانی حج آرگنائزرز کو ملنا بڑا اعزاز ہے’ ثناء اللہ خان

حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (HOAP) کے چیف کوآرڈینیٹر اور پیٹرن ان چیف ثناء اللہ خان نے لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ کی پہلی 3 پوزیشنز پاکستانی حج آرگنائزرز کے حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستانی حجاج اور حج انتظامات سے وابستہ تمام اداروں کے لیے ایک تاریخی اعزاز قرار دیا ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں ثناء اللہ خان نے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود ‘وزیرِ حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ ‘ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی قیادت اور پاکستانی حکام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دور اندیش قیادت اور ویژن 2030 کے تحت حج و عمرہ خدمات میں غیر معمولی بہتری آئی ہے، جس کے مثبت اثرات دنیا بھر سے آنے والے لاکھوں حجاج کو حاصل ہو رہے ہیں۔انہوں نے سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ اور ان کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کی جانب سے حجاجِ کرام کو فراہم کی جانے والی جدید، محفوظ اور منظم سہولیات عالمی سطح پر قابلِ تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لبیتم ایکسی لینس ایوارڈ کا اجرا بھی سعودی قیادت کے اس عزم کا مظہر ہے جس کا مقصد حج خدمات میں اعلی معیار اور بہترین کارکردگی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ثناء اللہ خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف، سیکرٹری وزارتِ مذہبی امور اور ڈی جی حج پاکستان کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موثر قیادت، نگرانی اور حکمتِ عملی کے نتیجے میں پاکستان حج مشن کو یہ بین الاقوامی اعزاز حاصل ہوا اور پاکستانی حجاج کو مثالی سہولیات فراہم کی گئیں۔انہوں نے ہوپ کے چیئرمین ناصر خان، ڈی جی OPAP، تمام نجی حج گروپ آرگنائزرز اور بالخصوص منظمینِ حج کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہترین انتظامات اور جذب خدمت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ثناء اللہ خان نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج خدمات کے شعبے میں تعاون مزید مضبوط ہوگا اور آئندہ برسوں میں پاکستانی حجاج کو اس سے بھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے اور حجاجِ کرام کی خدمت کی توفیق مزید بڑھائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed