پشاور(کرائمز رپورٹر ) تھانہ فقیرآباد پولیس کی لیڈیز پولیس کے ہمراہ کامیاب کارروائی، غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مرد و خواتین گرفتار کرلیا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر سمیت سماجی برائیوں اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا عوامی شکایت ملنے پر *ڈی ایس پی فقیرآباد سرکل اعجاز نبی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد عاقب خان نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران زریاب کالونی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث خواتین اور مردوں کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں محمد حامدولدزمین، محمد زیدعلی ولد شوکت علی، جمال الدین ولدفضل الدین، حمزہ ولد سراج، جبکہ خواتین میں مسماة (م)، مسماة (ر)، مسماة (ص)٫ مسماة (ع)٫ مسماة (س)٫ اور مسماة (ش)٫ شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے







