خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان

گرم پڑتے موسم میں عوام کو خوشخبری سنا دی گئی، محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں زیادہ تر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔مانسہرہ، بٹگرام، سوات، شانگلہ، ایبٹ آباد، کرم، اورکزئی اور وزیرستان کے اضلاع میں بارش جبکہ دیگر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ ڈی آئی خان میں 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ مالم جبہ میں درجہ حرارت 12 ڈگری، دروش میں 16 جبکہ دیر میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed