شمالی وزیرستان آپریشن’ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 45دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پالنگزئی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں اہم دہشتگرد خالد رضا عرف سالہ سمیت مجموعی طور پر 45 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔حکام کے مطابق خالد رضا عرف سالہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر تھی، آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں سات عدد 12ایم ایم رائفل، 14 عدد ایس ایم جی رائفلز اور ایک راکٹ لانچر شامل ہیں۔واضح رہے کہ 7 جون کو شمالی وزیرستان میں ایک کارروائی کے دوران 27 دہشتگرد مارے گئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔یاد رہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی، اہم دہشتگرد خالد رضا عرف سالہ سمیت مجموعی طور پر 45 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed