بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس کا محمد رضوان پر نامناسب رویہ کا الزام

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان لٹن داس نے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پر نامناسب رویے کا الزام عائد کردیا۔لٹن داس کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیسٹ میچز کے اختتام پر محمد رضوان نے ہاتھ نہیں ملایا، جو اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہے اور میچ کے بعد مصافحہ کرنا ایک روایت اور ضروری عمل ہے۔بنگلہ دیشی کپتان نے دعوی کیا کہ پوری پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا تاہم صرف محمد رضوان نے اس روایت کو نظرانداز کیا،رضوان کا رویہ نامناسب تھا، انکا مسئلہ پوری ٹیم سے نہیں بلکہ ایک کھلاڑی سے تھا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed