نئے بجٹ میں ٹورازم پولیس اہلکاروں کی مستقلی بھی متوقع

نئے مالی سال کے بجٹ میں ٹورازم پولیس کو مستقل کرنے کے حوالے سے اقدامات متوقع ہیں نئے مالی سال کے لیے ٹورازم کے لیے مختلف تجاویز کو فائنل کر دیا ہے اور اسے بچٹ کا حصہ بنایا جا رہا ہے اتوار کے روز بھی صوبائی بجٹ بنانے کا سلسلہ جاری رہا اور سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی تھی نئے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی تجاویز کو فائنل کرنے کا عمل جاری ہے سیاحت کے حوالے سے 10 سے زائد اہم سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ٹیکسز کے حوالے سے بھی اہم امور کی منظوری دی گئی ہے نئے مالی سال کا بچٹ ائندہ ہفتے وفاقی بجٹ کے بعد ممکنہ طور پر پیش کیا جائے گا۔ٹورازم پولیس کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئی ہے تاہم بورڈ اجلاس نہ ہونے کے باعث بعض اہم امور ڈراپ ہونے کے امکانات ہیں نئے مالی سال کے بجٹ میں مزید ٹورازم پولیس اہلکار وں کی بھرتیوں کے حوالے سے بھی منظوری متوقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed