فیفا ورلڈ کپ 2026 کیلئے 18 قیراط سونے سے تیار شدہ ٹرافی کی مالیت2 لاکھ 50 ہزار ڈالر (تقریبا 6کروڑ 96لاکھ پاکستان روپے سے زائد) بنتی ہے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق موجودہ فیفا ورلڈ کپ ٹرافی تقریبا 37 سینٹی میٹر بلند اور 6 کلوگرام وزنی ہے۔ اسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کے نچلے حصے میں سبز رنگ کے قیمتی پتھر ملاکائٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق صرف اس میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریبا 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر(پاکستانی تقریبا 6 کروڑ 96 لاکھ روپے سے زائد) بنتی ہے، تاہم اس کی تاریخی اور علامتی اہمیت اسے کہیں زیادہ قیمتی بنا دیتی ہے۔ اندازوں کے مطابق اگر کبھی اس اصل ٹرافی کی نیلامی کی جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ ڈالر (پاکستانی تقریبا 5 ارب کروڑ 57 کروڑ روپے سے زائد) سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹرافی مکمل طور پر ٹھوس سونے کی نہیں بلکہ اندر سے خالی ہے تاکہ اسے آسانی سے اٹھایا جا سکے۔ارجنٹینا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا جبکہ فرانس، اسپین، انگلینڈ اور پرتگال مضبوط امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ فیفا اصل ٹرافی ہمیشہ اپنی تحویل میں رکھتا ہے جبکہ فاتح ٹیم کو اس کی یادگاری نقل فراہم کی جاتی ہے۔ارجنٹینا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا جبکہ فرانس، اسپین، انگلینڈ اور پرتگال مضبوط امیدواروں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔







