ایران نے کویت ایئر پورٹ پر حملے کی تردیدکردی

ایران نے کویت ایئر پورٹ پر حملے کی تردید کر دی۔ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے کویت ایئر پورٹ کو نشانہ نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ کویت ایئر پورٹ پر نقصان امریکی دفاعی نظام پیٹریاٹ میں خرابی کی وجہ سے ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کویت ایئر پورٹ پر حملہ ہوا تھا جس کے بارے میں کویتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ کویت ایئر پورٹ پر حملہ ایران کی جانب سے کیا گیا جس کے نتیجے میں ایئر پورٹ پر متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed