متنی میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغواء کرکے شہید کر دیا

پشاور کے تھانہ متنی کی حدود ادیزئی خوڑ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں لوئر کورس پاس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے شہید کردیاگیا ۔پولیس کے مطابق مقتول لوئر کورس پاس ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت حمزہ ولد سید فاروق شاہ سکنہ پاسنی کے طورپر ہوئی جوکہ تھانہ ہشت نگری میں تعینات تھا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے اغوا کیا۔بعد ازاں اطلاع ملی کہ نامعلوم افراد نے اسے تھانہ متنی کی حدود ادیزئی خوڑ کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری جانب تھانہ متنی کی حدود پاسنی میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار حمزہ کی نمازِ جنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ اد کی گئی۔نماز جنازہ میں اآئی جی خیبر پختونخوا پولیس، سی سی پی او، پاک آرمی و لواحقین اور جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید کو سلامی پیش کی گئی اور درجاتِ بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed