پشاور ہائیکورٹ میں 9 مئی مقدمہ کی واپسی کی درخواست پر سماعت

پشاور ہائیکورٹ میں نو مئی واقعات سے متعلق مقدمہ نمبر 614 کی واپسی کے لیے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس اورنگزیب خان نے کی۔عدالت نے ابتدائی کارروائی کے بعد متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر محمد انعام یوسفزئی نے مقف اختیار کیا کہ فقیر آباد کے حدود میں پی ٹی آئی کارکنان اور مقامی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ مقدمہ نمبر 614 کو واپس لینے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)میں درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم اے ٹی سی عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔اسپیشل پراسیکیوٹر کے مطابق اے ٹی سی کورٹ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے، جس کے خلاف ہائیکورٹ میں نظرثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت یہ مقدمہ واپس لینا چاہتی ہے کیونکہ یہ سیاسی بنیادوں پر درج کیا گیا ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اے ٹی سی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور مقدمہ واپسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed