موبائل فونز کی درآمدات میں 29فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے،10 ماہ کے دوران درآمدات کا حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ مقامی سطح پر موبائل فون کی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں 29 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے،جولائی سے اپریل کیدوران موبائل فون درآمدات کامجموعی حجم ایک ارب 62 کروڑڈالرتک پہنچ گیا ہے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں یہ حجم ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق صرف اپریل میں موبائل فون درآمدات 176 ملین ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19فیصد زیادہ ہیں جبکہ سالانہ بنیاد پر یہ اضافہ 41 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔روپیکی بنیاد پردیکھا جائیتوموبائل فون درآمدات کا مجموعی حجم 455 ارب روپیرہاجبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 349 ارب روپیتھا،مالی سال 2024-25 میں مجموعی موبائل فون درآمدات ایک ارب 49 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔دوسری جانب ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون مینوفیکچرنگ اوراسمبلنگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا،مارچ 2026 میں مقامی صنعت نے 27 لاکھ سے زائد موبائل فون تیاریا اسمبل کئے جبکہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی پیداوار 73 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی جوگزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed