معروف گلوکارہ و سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے کہاہے کہ مجھے ستارہ امتیازملنے پر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے۔اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے حدیقہ کیانی نے لکھا کہ مجھیستارہ امتیاز حاصل ہونے پر بے حد فخر، خوشی اور عاجزی محسوس ہو رہی ہے، یہ میرے لیے اب بھی ناقابل یقین ہے کہ تمغہ امتیاز ملنے کے 20 سال بعد مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا۔حدیقہ کیانی کا کہنا تھا کہ میں یہ اعزاز اپنے بیٹے، اپنے سامعین، چاہنے والوں، خاندان اور ان تمام لوگوں کے نام کرتی ہوں جو برسوں سے اس سفر کا حصہ رہے ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب کے ساتھ یہ سفر آج بھی جاری ہے۔







