سوات کے مختلف علاقوں میں دریائے سوات سے بچے سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان نیاز خان کے مطابق تحصیل بحرین کے علاقے ساتال میں نو سالہ رمیز احمد ولد نثار احمد دریا کنارے موجود تھا کہ اچانک پھسل کر دریا میں جا گرا اور ڈوب گیا، جس کی لاش قندیل کے مقام سے برآمد کر لی گئی، جبکہ راحت کوٹ میں دریائے سوات سے ایک نامعلوم35 سالہ شخص کی لاش کی موجودگی کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور مقامی افراد کے تعاون سے لاش نکال کر مدین ہسپتال منتقل کر دی، ریسکیو 1122کے مطابق دونوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔







