ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کیلئے تین دن کی ڈیڈلائن دیدی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس اپنے تیل کے بنیادی ڈھانچے کے دھماکے سے دوچار ہونے سے قبل تقریبا 3 دن باقی رہ گئے ہیں۔منگل کوغیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اگر ایران دونوں ملکوں کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کرنا چاہتا ہے تو وہ امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں جن لوگوں سے امریکہ نے معاملہ کیا ہے ان میں سے کچھ انتہائی معقول ہیں اور کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایرانی قیادت ذہانت کا مظاہرہ کرے گی۔انہوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی اور امریکہ اس میں فاتح بن کر نکلے گا۔ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کے ساتھ کھڑے نہ ہونے پر شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم(نیٹو)پر اپنی تنقید کی تجدید کی۔ انہوں نے اپنے بیانات میں یہ کہا کہ میں چین سے زیادہ مایوس نہیں ہوں لیکن وہ مزید مدد کر سکتا تھا۔وائٹ ہائوس کے نمائندوں کی تقریب کو نشانہ بنانے والے حملے کے حوالے سے ٹرمپ نے واضح کیا کہ حملے کی جگہ کو محفوظ بنانا مشکل تھا ۔ شوٹر تقریب کے ہال کے قریب نہیں پہنچ سکا تھا۔ٹرمپ نے اپنے بیانات میں انکشاف کیا کہ دستیاب معلومات کے مطابق شوٹر نفسیاتی امراض کا شکار تھا اور اس کا خاندان اس کے مسائل سے واقف تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ فائرنگ نے تقریب کی رات کو تنا سے نکال کر اتحاد کے لمحے میں بدل دیا۔ٹرمپ نے اس رائے کا اظہار کیا کہ وائٹ ہائوس کے نمائندوں کے عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ وائٹ ہائوس کے اندر ایک محفوظ ہال بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ منصوبہ سکیورٹی کی ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed