فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والا طیارہ تہران پہنچ گیا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کے ہمراہ موجود ہیں۔

پاکستانی وفد کا پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا۔ اس موقع پر ایران کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقات کرے گا جس میں مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ چند دنوں میں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے۔

وفد میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed